شاہ فیصل کالونی میں یوم یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) شاہ فیصل کالونی میں یوم یکجہتی کشمیر پر مقبوضہ کشمیر کے عوام پر بھارتی جارحیت کا خلاف اور کشمیری عوام کی حمایت میں یوم یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی ریلی میں سرکاری اور نجی اسکولوں کے طلباء و طالبات ،شہر کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی اور مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ریلی کا اہتمام پیس ایمبسڈر ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان اور سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ شاہ فیصل ٹائون حکومت سندھ کے اشتراک سے کیا گیا تھا اس موقع پر سابق سیکریٹری ہیلتھ سندھ ڈاکٹر خالد حسین شیخ ،سفیر امن پاکستان اورنگزیب سلطان ،سماجی رہنماء محمد سلیم خمسیانی ،سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد ،پرائیویٹ اسکول منجمینٹ کے محمد عمر ،،اعجاز احمد ،سعید عالم ،محمد ندیم اور دیگر بھی موجود تھے۔