' تین روزہ سری لنکن فوڈ فیسٹول کل سے ہوٹل آواری ٹاور میں شروع ہو گا
کراچی (اسٹاف رپورٹر) آواری ٹاورز میں قونصلیٹ جنرل سوشلسٹ جمہوریہ سری لنکا اور سری لنکن ائیر لائنز کے اشتراک سے سری لنکن فوڈ فیسٹول 7 فروری سے شروع ہو گا۔ فیسٹول میں معروف روایتی سری لنکن کھانوں کی تیاری کےلئے گالا ڈاری ہوٹل کے دو تجربہ کار شیف کراچی پہنچیں گے جس سے کراچی کے کھانوں کے شوقین افراد کو سری لنکا کے روایتی کھانوں کا لطف اُٹھانے کا موقع ملے گا۔ تقریب کا انعقاد 4 فروری کو سری لنکا کے قومی دن کی مناسبت سے کیا گیا ہے۔ تقریب کا افتتاح 7 فروری کو پاکستان میں سری لنکا کے قونصل جنرل G.L.Gnanatheva‘ اہم پاکستانی شخصیات‘ کاروباری رہنما اور سفیروں کی موجودگی میں کیا جائے گا۔