گندم کو کیڑے اور بیماریوں سے بچانے کی تدابیر
مکرمی! گندم کو مختلف کیڑے اور بیماریوں سے بچانے کے لئے بیج کی بوائی سے پہلے محکمہ زراعت کے مقامی عملہ سے مشورہ ضرور کرنا چاہئے بیج کو بوائی کے وقت پھپھوندی کش زہر ضرور لگانا چاہئے ، محکمہ ذراعت کی سفارش کردہ اقسام گلیکسی 2013ء اجالا2016 این اے آر سی 2011 اور فیصل آباد 2008 ہیں تاہم سحر 2006 بیماری سے جلد متاثر ہوتی ہے اس لئے اسے کاشت کرنے کے لئے گریز کرنا چاہئے ۔ بارانی علاقہ جات میں جڑی بوٹیاں گندم کی پیداوار کو شدید متاثر کرتی ہیں اس لئے یہ ضروری ہے کہ بوائی کے بعد 18,20 دن کے دوران اگر بارش ہو جائے تو کھیت میں وتر کی حالت میں دوہری بار ہیرو چلائی جائے اس طرح جڑی بوٹیاں تلف ہو سکتی ہیں گندم کو کالے تیلے سے بچانے کیلئے اور خوردنی پیداوار میں اضافے کینولایا ، سرسوں کی کم از کم دو لائینیں ایک ایکٹر میں ضرور لگانی چاہیں (ڈاکٹر بشریٰ صدیق)