عزیر بلوچ کی حوالگی کیلئے دو رکنی پاکستانی ٹیم دبئی پہنچ گئی، بدھ یا جمعرات تک واپس لایا جا سکتا ہے
دبئی (نوائے وقت رپورٹ) لیاری گینگ کے مرکزی کردار ملزم عزیر بلوچ کی حوالگی کیلئے دو رکنی پاکستانی ٹیم دبئی پہنچ گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایس ایس پی نوید خواجہ اور رینجرز کے افسر پر مشتمل ٹیم دبئی پہنچی ہے۔ کراچی پولیس کی ٹیم کے مزید دو افسر ہفتے کو دبئی جائیں گے۔ عدالتی چارہ جوئی اور دیگر قانونی مراحل میں مزید کئی دن لگیں گے۔ بدھ یا جمعرات تک ملزم کو پاکستان کے حوالے کیا جا سکتا ہے۔ عزیر بلوچ کو 29 دسمبر کو دبئی عمان بارڈر سے گرفتار کیا گیا تھا۔