لاہور میں واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک سنٹرل یونین مطالبات کےدوران مظاہرے میں افسروں کو بھی لوڈ شیڈ نگ کامزہ چھکا دیا۔
کوئنز روڈ پرلیسکو کےمرکزی دفتر کے مظاہرے کے دوران دفتر کی بجلی بھی بند کردی جس پرافسروں کو اندھیرےمیں بیٹھنا پڑا۔ اس موقع پرمظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے یونین کے سیکریٹری جنرل خورشید احمد نے مطالبہ کیا کہ ادارےمیں یونین کے انتخاب کےلیے فوری طور پرریفرنڈم کرایاجائے اور ریفرنڈم کے نتائج تک سیاسی بنیادوں پرملازمین کے تبادلے نہ کیے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملازمین کو چھٹیوں کےدوران کام کامعاوضہ فوری ادا کیاجائے بعد میں چیف ایگزیکٹو لیسکو محمد سلیم سےکامیاب مذاکرات اورمطالبات تسلیم کیے جانے پر مظاہرین نے احتجاج ختم کرنےکااعلان کردیا۔ اس موقع پرچیف ایگزیکٹو لیسکو کاکہنا تھا کہ میٹروبس سروس کےلیے کام مکمل کیاجاچکا ہے جس سے لوڈ شیڈنگ میں مزید کمی آئےگی۔ چیف ایگزیکٹو لیسکومحمد سلیم کاکہناتھا کہ سسٹم میں ڈھائی سو میگاواٹ بجلی شامل ہونے سے حالات میں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کو بلا تعطل اور چھوٹی اندسٹری کو بارہ گھنٹے بجلی کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے ۔