پشاور ہائی کورٹ نے مہمند ایجنسی سے لاپتہ ہونے والے طالب علم کی بازیابی کے لیے درخواست سماعت کےلیے منظور کرلی، متعلقہ حکام کونوٹس جاری.
پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس دوست محمد خان کی سربراہی میں قائم بنچ نے ایک سال قبل مہمند ایجنسی سے لاپتہ ہونے والے عیسیٰ خان کی بازیابی کے لیے درخواست پرایڈیشنل چیف سیکریٹری فاٹٓا اور سیکریٹری داخلہ خیبرپختونخواکو شوکاز نوٹس جاری کردیئے ہیں۔ عدالت نے انتظامیہ کو حراستی مراکز میں قید افراد کی لواحقین سےملاقات کی بھی ہدایت کی۔