لاہورمیں سلنڈر دھماکے کے باعث فیکٹری کی عمارت منہدم ہوگئی، جاں بحق افراد کی تعداد پانچ ہوگئی جبکہ درجنوں افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
ملتان روڈ پرکھاڑک کے قریب حسن ٹاؤن میں واقع جانوروں کے ٹیکے بنانے والی فیکٹری میں دھماکہ بوائلر پھٹنے کے باعث ہوا، دھماکہ اتنا شدید تھا کہ دوا سازکمپنی کی تین منزلہ عمارت مہمند ہوگئی جبکہ ملحقہ عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔واقعے کے نتیجے میں خواتین سمیت درجنوں افراد ملبے تلے دب گئے،ریسکیو ٹیموں نے موقع پرپہنچ کرملبے تلے دبے خواتین سمیت سات افرادکونکال کر زخمی حالت میں جناح ہسپتال منتقل کردیا ، ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں میں چھہتر سالہ مسز اکبر، بائیس سالہ شمائلہ، بیس سالہ نازیہ، اٹھارہ سالہ شاہدہ ، چھتیس سالہ ثاقب، پینتیس سالہ کلیم اللہ اور تیس سالہ حسن شامل ہیں جبکہ چار افراد کو طبی امداد کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔ جائے وقوعہ سے ابھی تک ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔ اوراب تک اطلاعات کے مطابق حادثے میں پانچ افرادجاں بحق ہوئے ہیں مقامی افراد کا کہنا ہے کہ رہائشی علاقے میں ہونے کی وجہ سے ماضی میں اس فیکٹری کو سیل بھی کیا گیا تھا تاہم کچھ عرصے بعد مالکان نے خود ہی دوبارہ کام شروع کردیا۔