
پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں ملتان پہنچ گئیں۔ ملتان میں دھند کے باعث دونوں ٹیموں کو تین گھنٹے تاخیر سے اسلام آباد سے ملتان کیلئے روانہ ہونا پڑا۔ٹیمیں ملتان پہنچیں تو انہیں سخت سیکیورٹی حصار میں ائیرپورٹ سے ہوٹل لے جایا گیا، دونوں ٹیمیں بدھ سے ملتان اسٹیڈیم میں پریکٹس کریں گی۔پنڈی کی پچ پر رنز کے انبار لگے تو پچ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا، خود پی سی بی چئیرمین رمیز راجہ اور کپتان بابر اعظم پچ سے خوش دکھائی نہیں دیے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ ملتان اسٹیڈیم کی پچ کو بہتر بنانے کیلئے بیٹنگ کوچ محمد یوسف پنڈی ٹیسٹ ختم ہونے سے قبل ہی ملتان پہنچ گئے۔