
بھارت نے پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ویزے دینے سے انکار کردیا۔بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث پاکستان آج سے شروع ہونے والے بلائنڈ ورلڈ کپ میں شرکت سے محروم ہوگیا۔
اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن نے ویزے نہ دینے کے حوالے سے پاکستان کو باضابطہ طور پرآگاہ کردیا ہے۔ویزے نہ دینے کے حوالے سے بھارتی ہائی کمیشن کا موقف ہے کہ پاکستان کے ساتھ کھیلوں کی سرگرمیاں نہیں ہورہیں اس لیے پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزے جاری نہیں کیے جاسکتے۔ بلائنڈ ٹی20 ورلڈکپ کا آغازکل سے بھارت میں ہوچکا ہے۔