
انسداد سموگ کیس میں لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو سکولوں کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن کل پیش کرنے کا حکم دیدیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انسداد سموگ کیس کی لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی.عدالت نے پنجاب حکومت کو سکولوں کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن کل پیش کرنے کا حکم دیدیا. جسٹس شاہد کریم نے کہاکہ پنجاب حکومت کل چھٹیوں کا نوٹیفکیشن ہر صورت پیش کرے،عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔