حکومت کا عام انتخابات کرانے کا اعلان: احسن اقبال

وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عام انتخابات اگلے سال اکتوبر میں ہوں گے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پی ٹی آئی سے کہا کہ وہ اسمبلیوں میں واپس آئیں اور آزادانہ، منصفانہ اور شفاف عام انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے انتخابی اصلاحات کے عمل کا حصہ بنیں۔انہوں نے کہا کہ ملک آئندہ عام انتخابات کے تناظر میں سیاسی بحران کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
احسن اقبال نے کہا کہ ملک کو درست سمت میں آگے بڑھنے کے لیے استحکام اور پالیسیوں کے تسلسل کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی ریاستی اداروں اور معاشی استحکام کے خلاف مہم کو مسترد کر دیا ہے