عوام بجلی ، گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پرپریشان ہیں:چوہدری مشتاق
کھاریانوالہ(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئیر رہنماو سابق ناظم چوہدری مشتاق احمدزیلدار نے کہا ہے کہ اسحاق ڈالر نے آنے سے پہلے میڈیا مہم چلائی کہ وہ معیشت میں انقلاب لے آئیں گے جیسا انقلاب ان کے لیڈر پاکستان میں لائے ایسا ہی ملک کی معیشت میں یہ لائے ہیں عوام بجلی اور پٹرول کے بعد گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر پریشان ہیں غریب کے منہ سے نوالا چھیننے والوں کو آئندہ الیکشن میں تاریخی شکست ہوگی عوام ان سے بیزار آچکی ہے، چیئرمین عمران خان کی کامیاب حکمت عملی اور ویژن نے پی ڈی ایم کی حکومت کی نیندیں حرام کر دی ہیں عمران خان پاکستان کی سلامتی، جمہوریت کے استحکام اور غریب طبقے کی مشکلات کو دور کرنے کیلئے جدوجہد میں مصروف ہیں جس کیلئے عوام ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگوں کرتے ہوئے کیا۔مشتاق زیلدارنے کہا کہ آئین اور جمہوریت کا راگ الاپنے والی کٹھ پتلی حکومت الیکشن سے بھاگ رہی ہے جس کا راستہ روکنے کیلئے عمران خان کی قیادت میں پاکستان کے عوام متحرک ہو چکے ہیں مایوسی کے بادل چھٹ چکے ہیں اور اب منزل قریب ہے جس کے حصول کیلئے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اور اتحادی جماعتوں نے حکمت عملی طے کر لی ہے۔