چونیاں:گورنمنٹ کالج آف کامرس کا کرکٹ میچ میں نمایاں پوزیشن
چونیاں (نامہ نگار) پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن لاہور کے زیراہتمام گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف کامرس ساہیوال میں منعقد ہوا۔ پنجاب بھر میں کرکٹ میں دوسری پوزیشن اور بیڈمنٹن میں تیسری پوزیشن اور لونگ جمپ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ادارہ ہذا کے پرنسپل شیخ محمد حنیف نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے نقد انعامات اور شیلڈ دینے کا اہتمام کیا۔