محکمہ زراعت ننکانہ کی کارروائی جعلی کھاد کی گاڑی پکڑ ی گئی
ننکانہ صاحب(نامہ نگار) محکمہ زراعت ننکانہ صاحب اور پولیس کی مشترکہ کاروائی ، جعلی کھاد کی گاڑی پکڑ ی گئی ، ڈرائیور سمیت دو ملزمان گرفتار، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ زراعت ننکانہ صاحب نے کھاد خریدار مقصود احمد کی اطلاع پر پولیس کے ساتھ ملکر سید والہ جڑانوالہ روڈ پر سیم نالہ کے قریب ناکہ لگا کر ساہیانوالہ سے براستہ جڑانوالہ سیدوالا آنے والے ہنڈائی ڈالہ کوروک کر چیک کیا جس میں تین مختلف کمپنیوں کے نام کی جعلی کھاد کے 52تھیلے لوڈ تھے پولیس نے کھاد اور ہنڈائی ڈالہ قبضہ میں لے کر دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔