گوجرانوالہ:موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، تاجر جاں بحق
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) اروپ کے علاقہ میں موٹر سائیکل سوار افراد نے تاجر رفیق پر اچانک فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا ۔پو لیس اور ریسکیو اہلکار وں نے نعش کو ضروری کاروائی کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا ، پو لیس کا کہنا ہے کہ واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے ، مقدمہ درج کرلیا گیا۔