میونسپل کمیٹی حافظ آباد میںسی بی اے کے انتخابی شیڈول کا اعلان
حافظ آباد(نمائندہ خصوصی+نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت) میونسپل کمیٹی حافظ آباد میںسی بی اے کے انتخابات کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ سی بی اے کی جانب سے نامزد کردہ چیئر مین الیکشن بورڈ عبدالرشید کے مطابق 13دسمبر کو امیدواروںکے کاغذات نامزدگی جمع کئے جائیں گے۔ 14اگست کو کاغذات کی جانچ پڑتال ہوگی۔15تاریخؒ تک کاغذات واپس لئے جاسکتے ہیں۔16اگست کو امیدوروںکی حتمی فہرست جاری کی جائیگی۔ 17دسمبر کو انتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے اور20اگست کو جناح ہال میں صبح نو بجے سے دوپہر تین بجے تک پولنگ ہوگی۔