ڈاکوﺅں نے موٹر سائیکل رکشہ ڈرائیور‘ شہری اور عدنان سعید سے ہزاروں روپے چھین کرفرا رہو گئے
کوٹ ادو ‘بورے والا میلسی‘گڑھاموڑ ( خبر نگار‘ نمائندہ نوائے وقت‘ تحصےل رپورٹر‘نامہ نگار ) 6 موٹرسائیکل چوری‘موبائل فون کی دکان پر ڈاکہ‘دوبھائیوں پر تشدد تفصیل کے مطابق تھانہ صدر کوٹ ادو کے علاقہ کا رہائشی محمد اسلم نے موٹرسائیکل مسجد کے باہر کھڑی کر دی جسے نامعلوم اٹھا کر لے گئے، ممتاز حسین مکول گھر کے باہر موٹر سائیکل کھڑی کر کے گیا واپس آیا تو موٹر سائیکل غائب تھی غلام عباس میراث کے رقبہ سے اجمل میراث اپنے دیگر ساتھیوں زبیر مراث،صفدر مراث اور جمیل مراث آگیا اور فصل کاٹنے لگے،مزاحمت پر غلام عباس کو تشدد کا نشانہ بنا دیا اشرف کھیانرہ کے ساتھ طارق تھہیم کی معمولی توں تکرار ہوئی، دونوں بھائی دکان پر تھے طارق تھہیم دلاورگرمانی کے ہمراہ مسلح آ گیا اور دونوں بھائیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا، ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے، پولیس نے تمام مقدمات درج کر لئے چوروں نے سرکاری سکول سے قیمتی سامان چوری کر لےا ڈاکوﺅں نے موٹر سائیکل رکشہ کو روک کر ڈرائیور اور شہری سے ہزاروں روپے نقدی عدنان سعید 25ہزار روپے نقدی چھین کرفرا رہو گئے ۔ مدینہ ٹاو¿ن کے اطہر فرید ‘ مطلوب حسین‘ محمد عامر‘ محمد عرفان کے موٹر سائیکل چوری کر لئے گڑھاموڑ کے قلب مصروف بازار میں واقع اقرائ موبائلز پر دن دھاڈے تین نقاب پوش موٹر سائیکل سوار لاکھوں مالیت کے موبائلز اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے کسٹمر کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ایس ایچ او تھانہ گڑھاموڑ زبیر انور لودھی نے جائے واردات کا معائنہ کیا اور ڈاکووں کی تلاش شروع کر دی ہے۔