معراج مغل ایڈوکیٹ ”یوسی بھڈانہ کلاں“ سے کامیابی حاصل کرینگے،ملک نورالٰہی
اسلام آباد(وقائع نگار)یونین کونسل 87بھڈ انہ کلاں میں معرا ج مغل ایڈوکیٹ اور وا ئس چیئرمین ملک ریاض کوبطو رامیدوارمیدان میںاتارنے کافیصلہ مسلم لیگ ن کی قیادت اورحاجی جہانگیرخان مغل ،اکسیرخان مغل کاانتہائی اعلیٰ اوردانشمندانہ فیصلہ ہے،معراج مغل ایڈوکیٹ نوجوان قیادت عوام کودرپیش مسائل کامستقل بنیادوںپرحل تلاش کرینگے،جہانگیرخان مغل مبارکبادکے مستحق ہیں،انہوںنے ن لیگ میںاستقامت کے ساتھ اپناکرداراداکرکے حلقہ بھرکی سیاست میںمثبت سیاست کوجوفروغ دیاہے،اس کی وجہ سے ن لیگ کے پینل معراج خان مغل ایڈوکیٹ اوروائس چیئرمین ملک ریاض کوشاندارکامیابی حاصل ہوگی ،ان خیالات
کااظہارڈھوک مکھن کی مشہورشخصیت ملک نورالٰہی نے اپنی فیملی اوردوستوںسمیت پی ٹی آئی چھوڑکرن لیگ میںشمولیت اختیارکرنے کے موقع پرمنعقدہ انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پرگلزمان، محمدبابو، محمداسد، محمد عمر،فقیرمحمد،فخرالٰہی،غلام حیدر،رکن،خلیل،حسین علی، قا سم،بر یگیڈیئر عرفان، شہزا دچوہدری، اورمحمد نواز نے بمعہ برادری حاجی جہانگیرمغل اوراکسیر خان مغل کی خدمات کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے ن لیگ میںشمولیت کااعلان کیااورمعراج مغل ایڈوکیٹ اورملک ریاض ،جنرل کرنسلروارڈ نمبر6 واجدعلی خان کی حمائت کابھی اعلان کیاگیا، دیگرمعاونین میںحاجی صابر،ربنوازمغل آف نوگزی ،ملک واجدمحمود،ملک نوازش،ملک بنارس ڈھوک مکھن،افضل قریشی،اورحاجی رمضان عرف جانی نے بھی ن لیگ کے پینل کی حمائت کااعلان کیا۔