جناح کنونشن سینٹرمیں پہلی بین الاقوامی ہاو¿سنگ ایکسپوکے تمام انتظامات مکمل
اسلام آباد (وقائع نگار )وزارت ہاو¿سنگ اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز ،ایف یی سی سی آئی کے تعاون سے جناح کنونشن سینٹر، اسلام آباد میں 8 سے 11 دسمبر تک شروع ہونے والی پہلی بین الاقوامی ہاو¿سنگ ایکسپو 2022 کے انعقاد کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ یہ سرکاری و نجی شراکت داری ہے جس میں آئی سی سی آئی اہم معاون ہے۔ سرکاری وسائل پر کوئی انحصار نہیں کیا جائے گا اور اس کی مالی معاونت سپانسرز اور شراکت داروں کے ذریعے حاصل کی جائے گی۔اس سلسلے میں وفاقی سیکرٹری وزارت ہاو¿سنگ اینڈ ورکس افتخار علی شلوانی اور ایف یی سی سی آئی کے صدر احسن ظفر بختاوری نے اپنی ٹیموں کے ہمراہ پنڈال کا دورہ کیا اور اب تک ہونے والے کام پر اطمینان کا اظہار کیا ۔
اور دونوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ شرکاءکو سہولت فراہم کرکے اس تقریب کو کامیاب بنائیں گے۔