اسلامی یونیورسٹی میں تقریب آج ہو گی
اسلام آباد(نا مہ نگار)بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے زیر اہتمام extravaganza 2022 کاآغازآج ہوگا۔ اس ایونٹ کے پہلے روزکتاب میلہ، پھولوں کی نمائش اور فوڈ گالا کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی، وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، کئی ممالک کے سفارتکار،جامعہ کی اعلیٰ قیادت اور نامور شخصیات شرکت کریں گی۔
یہ ایونٹ 9 دسمبر تک جاری رہے گا جس میں ادبی مقابلہ جات، مزاحیہ مشاعرہ،میڈیا ہنٹ، حسن قرات اور دیگر کئی سرگرمیوں میں طلبا و طالبات اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں گے۔