پمز میں پندرہ روز سے گرینڈ ہیلتھ الائنس کا احتجاج جاری
اسلام آباد(خبرنگار) فیڈرل ہیلتھ الائنس ملازمین کی جانب سے جاری احتجاج کے حوالے سے آج پمز انتظامیہ کے اجلاس کا امکان ہے فیڈرل ہیلتھ الائنس نے کہا ہے کہ ایم ٹی آئی انتظامیہ کی جانب سے اگر اجلاس میںملازمین کے مطالبے کو نہ مانا گیا تو احتجاج میں مزید شدت لائی جائیگی جب تک بل کی منظوری نہیں ہوگی احتجاج جاری رہے گاایم ٹی ایکٹ کے خلاف پمز ملازمین کا احتجاج کو پندرہ روز ہوگئے ڈاکٹرزپیرا میڈیکل اسٹاف اور ملازمین نے اسپتال کی گیلری میں جمع ہو کر احتجاج کیا او پی ڈیز سروسز کا بائیکاٹ کیا ۔
اور ایم ٹی ایکٹ ختم کرنے کے حق میں نعرے بازی کی احتجاج کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے واضح کیا ہے کہ جب تک ایم ٹی ایکٹ کا مکمل خاتمہ نہیں ہو گا احتجاج جاری رہے گا۔