آئی جی اسلام آباد کاراولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے سیکیورٹی کے انتظامات کو مزید موثر بنانے کے لئے کیپیٹل پولیس آفیسر سیکیورٹی حسن رضا خان، ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی پولیس وسیم ریاض خان کے ہمراہ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ کیا،انہوں نے کیپیٹل پولیس آفیسر سیکیورٹی اسلام آباد کو سیکیورٹی کے انتظامات مزید موثر بنانے کے لئے ہدایات جاری کیں اس موقع پر اسلام آباد کیپیٹل پولیس اور راولپنڈی پولیس کے دیگر سینئیر افسران بھی موجود تھے۔