اےک کروڑ45لاکھ کے چیک ڈس آنر
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)اےک کروڑ45لاکھ روپے کے چیک ڈس آنر ہو گئے تھانہ بہارہ کہو کو سید اصغر علی شاہ نے بتایا کہ شاہ محمود نے قرض واپسی کے سلسلے میں 60لاکھ روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا، تھانہ بہارہ کہو کو عاصم علی نے بتایا کہ ماہین سعود نے قرض واپسی کے سلسلے میں 65لاکھ روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا، تھانہ کورال کو ولید نذیر نے بتایا کہ محمد مجاہد عزیز نے لین دین کے سلسلے میں 20لاکھ روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا۔