جدید تحقیق سے اعلیٰ نسل کے مویشیوں کی افزائش کی جائے،مالک بھلہ
راولپنڈی( جنرل رپورٹر) سیکرٹری لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب محمد مالک بھلہ نے کہا ہے کہ ملک میں دودھ و گوشت کی ضروریات پوری کرنے کے لیے لائیو سٹاک شعبے کی ترقی ناگزیر ہے ، اعلیٰ نسل کے مویشیوں کی افزائش کے لیے جدید تحقیق سے استفادہ وقت کی ضرورت ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بارانی لائیو سٹاک پروڈکشن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کھیری مورت کے دوروزہ تفصیلی دورے کے موقع پر کیا ۔سیکرٹری لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب محمد مالک بھلہ نے بارانی لائیو سٹاک پروڈکشن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کھیری مورت کے تفریحی ”بسم اللہ پارک “ میں ایروکیریا کا پودا لگایا، ڈائریکٹر بارانی لائیو سٹاک پروڈکشن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کھیری مورت ڈاکٹر محمد اسلم نے ادارے بارے تفصیلی بریفنگ دی ۔