آٹا سے لدی گاڑی سمگل کرنے کی کوشش ناکام، 1250 تھیلے برآمد
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ نصیرآباد پولیس اور محکمہ فوڈ نے مشترکہ کاروائی میں آٹے سے لدی گاڑی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 1250 تھیلے آٹا برآمدکر لیاپولیس اور محکمہ فوڈ نے ڈرائیور تحسین خان کو گرفتار کرکے 1250 تھیلے آٹا برآمدکر لیا۔