ترقیاتی سکمےں، راولپنڈی مےں155نئے منصوبے بھی شامل ،ثاقب منان
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی ڈویژن کی558 ترقیاتی سکیموں کے رواں403 منصوبوں کے علاوہ155نئے منصوبے بھی شامل کرلئے گئے جن کےلئے24156.4ملین روپے کے فنڈز جاری کر دئیے گئے ڈویژن بھر میں کمیو نٹی اینوئل رورل اور دےرپا ترقےاتی اہداف کے پروگرا م2022-23ءکے تحت جا ری سکیمےں جن کے فنڈ جاری ہوچکے ہےں وہ مطلوبہ معیار اور مقررہ مدت مےں مکمل کئے جائےں یہ ہدایات کمشنر راولپنڈی ثاقب منان نے پےر کے روز کمشنر آفس میں منعقدہ تر قیاتی سکیموں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کےں اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر ر یو نیو کنزا خان، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی شعیب علی، ڈی سی اٹک حسن چیمہ، ڈائریکٹر ڈےویلپمنٹ نازےہ پروےن سدھن، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عبد اللہ محمود، اے ڈی سی مری احمد حسن را نجھا اور دیگر متعلقہ محکمو ں کے سربراہا ن نے شرکت کی۔
کمشنر نے ہدا یت کی کہ تمام ڈپٹی کمشنر اپنے ضلع میں جاری تر قیاتی سکیموں کا تفصیلی جا ئزہ لیںاور اس بات کو یقینی بنائیں کہ کسی سکیم میں اضافی ایلو کیشن کی ضرورت تو نہیں تاہم جا ری شدہ کام میں بر و قت تکمیل اور ریلیز فنڈ زکے استعمال کی دوڑ میں کا م کے معیار کو کسی صورت نظر انداز نہ کیا جائے۔