ایف جی ای آئیز کی بہتری کےلئے کوشش جاری رکھی جائے گی،بریگیڈیئر سجاد
راولپنڈی(جنرل رپورٹر)ایف جی ای آئی چکلالہ ریجن کے جی ایس او ون لیفٹیننٹ کرنل آفتاب احمد نے کہا ہے کہ ریجنل ڈائریکٹر بریگیڈیئر سجاد خان اور ان کی ٹیم چکلالہ ریجن کو ایف جی ای آئیزکا بہترین خطہ بنانا چاہتی ہے، اس مقصد کے حصول کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھی جائے گی، ان خیالات کا ظہا ر انہوں نے ہیومن ریسورس مینجمنٹ سسٹم، ایچ آر آئی ایم ایس اور اسکول انفارمیشن سسٹم، ایس آئی ایس پر ایک روزہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا انعقاد فیڈرل گورنمنٹ کے تعلیمی اداروں، کنٹونمنٹ اینڈ گیریژن، چکلالہ ریجن نے کیا، مہمان خصوصی ایف جی ای آئی چکلالہ ریجن کے جی ایس او ون لیفٹیننٹ کرنل آفتاب احمد تھے جبکہ جی ایس او تھری کیپٹن حافظ فیصل شریف اور پرنسپل شازیہ خانم بھی موجود تھیں،لیفٹیننٹ کرنل آفتاب احمد نے کہا کہ،تربیتی ورکشاپ کے دوران سید حامد علی نقوی نے چکلالہ ریجن کے فوکل پرسنز کو ہیومن ریسورس مینجمنٹ سسٹم، ایچ آر آئی ایم ایس اور سکول انفارمیشن سسٹم، ایس آئی ایس سے متعارف کرایا اور ان کے استعمال اور افادیت اور ان کے استعمال کے دوران درپیش مسائل پر روشنی ڈالی اور ان کے حل سے بھی آگاہ کیا۔