دربار مصطفی کے آداب
صحیح مسلم، ترمذی شریف، ابو داو¿د شریف اور امام نسائی اپنے وقت کے بڑے محدث تھے جنہوں نے ایمان افروز شرحیںکیں۔ہر محدث نے حدیث کی اقسام بیان کی ہیں امام بخاری ؒ پہلے دو رکعت نفل ادا کرتے اور پھر حدیث شریف لکھتے اور بیان کرتے یہ آپکا معمول تھا۔ اللہ کریم نے قرآن مجید میں اپنے حبیب کے آداب کو بیان کر دیا ۔ کئی مقامات پر اللہ تعالٰی نے اپنے محبوب کی تعظیم اور انکے آداب کا بیان فرمایا ہے ایک جگہ ارشاد فرمایا ہے کہ جب تم حضور پاک کے دروازے پر پہنچو تو آواز مت دو !ترجمہ، بیشک وہ جو تمہیں حجرے کے باہر سے پکارتے ہیں ان میں سے اکثر بے عقل ہیں۔اللہ پاک ہمیں آداب مصطفی کریم سیکھنے اور رب کے محبوب سے صحیح عشق و محبت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین ) محمد اکرام الحق نورانی03255085500 جنڈ )