جدید سہولتیں ، باندھی پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان
باندھی(نامہ نگار ) باندھی کے سینئر صحافی غلام محمد غوری کے آفس پر حملہ آور دھمکیاں دینے والے شر پسند وجرائم پیشہ افراد پرویز جمالی،رفیق جمالی ، اور دیگر غنڈے پولیس نے ابھی تک گرفتار نہیں کیے۔ شہر کی سیاسی سماجی و مذہبی جماعتوں کا اظہار تشویش اور سخت مذمت۔ تفصیلات کے مطابق باندھی کے سینئر صحافی غلام محمد غوری کو بدمعاشوں کی جانب سے آفس پر حملے اور عدم موجودگی میں قتل کی دھمکیاں دینے اور ملزمان کے خلاف تھانہ پر این سی درج ہونے کے باوجود عدم گرفتاری کے خلاف شہر کے نامور سیاسی سماجی رہنماوں، حبیب گل ،ایاز خاصخیلی، راجہ حنیف خاصخیلی، عبدالکریم ڈاہری، عمران معاویہ،اسلام رحمانی،پیارو چانڈیہ،شبیر چانڈیہ، زاہد چانڈیہ، دانش بلوچ، زوہیب جمالی، نیاز بروہی،غوث علی رحمانی ،منظور راجپوت،سمیت دیگر نے ایس ایس پی شہید بینظیر آباد، ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد، آئی جی سندھ، سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر سے فوری غنڈہ راج کا خاتمہ کیا جائے اور شر پسند ملزمان کو فوری گرفتار کرکے قانونی کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کی جائے تاکہ شہر سے لاقانونیت کا فوری خاتمہ ہوسکے۔
پولیس کارکردگی