قومی شاہراہ پر 2 موٹر سائیکلیں ٹکرا گئیں، 3 ہلاک،ایک زخمی
میہڑ (نامہ نگار) قومی شاہراہ پر 2 موٹر سائیکلیں براہ راست ٹکرا گیئں۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز میہڑ سے 45 کلومیٹر دور انڈس ہائی وے قومی شاہراہ پر شہید مخدوم بلاول کے علاقے میں 2 موٹر سائیکلیں آپس میں آمنے سامنے ٹکرا گئیں۔ جس کے نتیجے میں 3 افراد موقعے پر جان بحق ہو گئے۔ جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔ ہلاک ہونے والوں میں محمد صدیق آرائیں، احمد جمالی، عمر جمالی شامل ہیں۔ جبکہ زخمی کا نام محمد مٹہل آرائیں بتایا جاتا ہے حادثے کے دوران اس وقت اسٹاپ پر موجود دیہاتی لوگوں نے شھید مخدوم بلاول تھانہ کی پولیس کو اطلاع دی متوفیوں کی لاشیں اور زخمی کو سول اسپتال دادو منتقل کیا گیا۔ واقعے کے اطلاع پر متوفیوں کے گھروں میں کہرام مچ گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ روڈ پر تیز رفتار اور براہ راست ٹکر لگنے سے واقعہ پیش آیا ہے۔ مزید شھید مخدوم بلاول تہانہ کی پولیس تفتیش کر رہی ہے۔ حادثہ واقعے کا مقدمہ درج نہیں ہو سکا۔
قومی شاہراہ