اسلام آباد میں سندھی طلبہ پر تشدد کی شدید مذمت کرتے ہیں، ڈاکٹر قادر مگسی
حیدرآباد(بیورو رپورٹ) سندھ ترقی پسندپارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے اسلام آباد میں سندھی طلبہ پر تشدد اور انہیں ہراساں کرنے کے بڑھتے ہوئے واقعات پر جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ان سے اپیل کی کہ وہ سندھی طلباءکو تحفظ فراہم کرنے اور ان پر کئے جانے والے مظالم کو رکوانے میں اپنا کردار ادا کریں، جس پر دونوں جماعتوں کے درمیان بات چیت کے حوالے سے ایس ٹی پی کے سینئر وائس چیئرمین جام عبدالفتح سمیجو، ڈاکٹر احمد نوناری اور جماعت اسلامی کے سابقہ ایم ین اے میاں اسلم پر مشتمل کمیٹی قائم کی گئی جوکہ اسلام آباد میں دونوں جماعتوں کے طلباءکے درمیان مفاہمت کرانے میں اپنا کردار ادا کریںگے۔ دوسری جانب طلبہ سے گفتگو کرکے ان کے درمیان راضی نامہ کرایا جائیگا ۔