جامعہ حیدریہ ٹنڈوالہ یار کے 6 طلبا حافظ قرآن بن گئے
ٹنڈوالہ یار (نامہ نگار)گلشن فاروقی جامعہ حیدریہ ٹنڈوالہ یار کے 6 طلباءکرام نے قرآن کریم مکمل حفظ کیا۔ دو طالبات کا بھی قرآن کریم مکمل ہوا ، طالبات کی ردا پوشی ہوئی، طلباءکے اعزاز میں جامعہ حیدریہ ٹنڈوالہ یار میں عظمت اولیاءو تکمیل قرآن کریم کانفرنس منعقد ہوئی ، ردا پوشی کی تقریب اور کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ولی کامل علامہ رب نواز حنفی نے کہا کہ قرآن کریم کو حفظ کرنے والے عظیم طلباءکو سلام پیش کرتا ہوں ، الحمدللہ خواتین میں بھی دین کی طرف رغبت بڑھ رہی ہے ، جامعہ حیدریہ ٹنڈوالہ یار کی منتظمہ کمیٹی نے بہت محنت کی ہے ، تعلیم اور تعمیر دونوں شعبوں میں جامعہ حیدریہ ٹنڈوالہ یار کی منتظمہ کمیٹی نے تاریخ رقم کی ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ اولیاءکرام سے محبت ہماری شناخت ہے اولیاءکرام کی کرامات بھی حق ہیں ، مولانا ظہور کشمیری نے اپنے خطاب میں کہا کہ علماءو پاکستان کا آپس میں بہت گہرا تعلق ہے ، علماءکرام نے ہمیشہ پاکستان سے محبت کا درس دیا ، وقت آگیا ہے کہ علمائ کرام کی محرومیوں کو دور کیا جائے ، علامہ حیات حیدری نے اپنے خطاب میں کہا کہ نبوت اور صحابیت کا دروازہ بند ہوچکا ہے اب کوئی کتنی بھی محنت کر لے نبی یا صحابی نہیں بن سکتا ، لیکن محنت کر کے ولی بنا جاسکتا ہے۔
حافظ قرآن