خیرپور: پولیس مقابلہ زخمی حالت میں 2ڈاکو گرفتار
خیرپور(نامہ نگار) خیرپور میں مبینہ 2 پولیس مقابلہ زخمی حالت میں 2ڈاکو گرفتار، غیر قانونی اسلحہ و مسروقہ موٹر سائیکل بر آمد,ساتھی فرار، پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ پریالوءمحمد ہاشم ہکڑو اور اس کی ٹیم کو مخفی اطلاع ملی کہ چند ڈاکو فیض واہ لنک روڈ کے قریب واردات کے ارادے سے کھڑے ہیں پولیس پارٹی موقع پر پہنچی تو پولیس اور ڈاکوو¿ں کہ درمیان مبی.ہ مقابلہ ہوا،جس میں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ زخمی ڈاکو ڈکیتی، چوری، پولیس مقابلوں سمیت متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب تھے، زخمی ڈاکو کی شناخت عاشق ولد علی دوست کھورکھانی کے نام سے ہوئی، گرفتار زخمی ڈاکوو¿ں کے قبضے سے دو بغیر لائسنس ٹی ٹی پسٹل، گولیاں برآمد ہوئی جب کہ گرفتار زخمی ڈاکو کو متعلقہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا، پولیس کے مطابق فرار ڈاکوو¿ں کو گرفتار کرنے کے لیے پولیس کا علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے،گرفتار زخمی ڈاکو کا کرمنل ریکارڈ دیگر اضلاع سے بھی معلوم کیا جا رہا ہے، ادھر ایس ایچ او تھانہ ببرلوءجھانگیر احمد چانڈیو اور اس کی ٹیم کو مخفی اطلاع ملی کہ ڈاکو وسریو واہن لنک روڈ کے قریب واردات کے ارادے سے کھڑے ہیں۔ پولیس پارٹی موقع پر پہنچی تو پولیس اور ڈاکوو¿ں کہ درمیان مبینہ مقابلہ ہوا، جس میں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا گرفتار زخمی ڈاکو ڈکیتی, چوری، پولیس مقابلوں سمیت متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب تھے، ایس ایس پی خیرپور میر روحل خان کھوسو کے مطابق زخمی ڈاکو کی شناخت رجب عرف عدو ولد غازی عمرانی کے نام سے ہوئی،گرفتار زخمی ڈاکو کے قبضے سے بغیر لائسنس ٹی ٹی پسٹل، گولیاں اور ایک چھینی ہوئی موٹر سائیکل برآمد ہوئی تھی, گرفتار زخمی ڈاکو کو متعلقہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ایس ایس پی خیرپور کہنا تھا کہ فرار ڈاکوو¿ں کو گرفتار کرنے کے لیے پولیس کا علائقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے،گرفتار زخمی ڈاکو کا کرمنل ریکارڈ دیگر اضلاع سے بھی معلوم کیا جا رہا ہے۔
پولیس مقابلہ