جمعیت علمائے پاکستان ضلع جامشورو کے انتخابات
انتخابات ڈاکٹر محمد یونس دانش،پیر سیدسعید احمد شاہ چشتی سنگھانوی،ناظم علی آرائیں کی زیر نگرانی ہوئے
حیدرآباد(بیورو رپورٹ)جمعیت علماءپاکستان ضلع جامشورو کے انتخابات مرکزی ترجمان جمعیت علماءپاکستان ڈاکٹر محمد یونس دانش ،پیر سیدسعید احمد شاہ چشتی سنگھانوی۔ناظم علی آرائیں کی زیر نگرانی ہوئے جس میں علامہ اللہ بچاو¿کرمی کو صدر ،محمد رضا سینئر نائب صدراور وسیم خانزادہ کو جنرل سیکریٹری منتخب کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب عہدیداران سے ناظم علی آرائیں نے حلف لیا جمعیت علماءپاکستان کے مرکزی ترجمان ڈاکٹر محمدیونس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم سے مایوس ہو چکی ہے مذہبی سیاسی جماعتوں کو اپنے اختلافات پس پشت ڈال کر متحد ہو جانا چاہئے اگر تمام مذہبی قوتیں یکجا ہو جائیں تو ملک کی سب سے بڑی قوت بن جائے گی اور سیکولر لادین قوتوں کا ڈٹ کا مقابلہ کیا جائے گاانہوںنے کہا کہ عصبیتوں و نفرتوں کی سیاست ختم کی جائے رنگ ونسل و زبان کی بنیاد پر قوم کوتقسیم کرنے کا سلسلہ بند ہونا چاہئے ہم سب مسلمان اورپاکستانی ہیں سندھ حکومت قادیانی نواز ایجنڈے کو ترق کرکے کلیدی عہدوں سے انہیں فوری ہٹایا جائے پیر سید سعید احمد سنگھانوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نظام مصطفےٰ کی جدوجہد کررہے ہیں معاشرے میں تبدیلی اسی وقت آسکتی ہے،جب ہم سب ملکر سیکولر او ر لادین عناصر کے خلاف یکجا ہو جائیں ناظم علی آرائیںنے کہا کہ جمعیت علماءپاکستان نے ہر دور میں سیکولر قوتوں کا مقابلہ کیا اور مقام مصطفےٰ ﷺ کا تحفظ کر کے اپنے منشور پر عمل کر کے دیکھایا۔جے یو پی اس ملک میں نظام مصطفےٰ ﷺ کی جدوجہد کررہی ہے انشاءاللہ اس ملک میں نظام مصطفےٰ نافذ ہو کر رہے گا۔
جامشورو انتخابات