محراب پور: برساتی پانی میں میت کو ٹریکٹر ٹرالی پر قبرستان لایا گیا
محراب پور(نامہ نگار) محراب پور برساتی پانی کی عدم نکاسی کے باعث زندوں کےساتھ مردہ کو بھی اذیت کا سامنا، آج گاو¿ں فضل محمد لوہاچ میں انتقال کر جانے والے معمر شخص یعقوب لوہاچ کی نعش گاو¿ں کے اطراف کھڑے ہوئے برساتی پانی کی وجہ سے ٹریکٹر ٹرالی میں قبرستان لے جانا پڑی، جہاں مرحوم کی تدفین کی گئی،انسانی حقوق کی تنظیم انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آبزرور نوشہرو فیروز کے کو آرڈنیٹر محمد سلیم مغل اور مقامی افرادکے مطابق یونین کونسل کھائی میمن،گاو¿ں فضل محمد لوہاچ اور نوشہرو فیروز کی تحصیل بھریا سٹی، تحصیل محراب پور کے دیہی علاقوں میں 5 ماہ گزر جانے کے باوجودبرساتی پانی کھڑا ہوا ہے۔ جس کی وجہ سے ان علاقوں میں رہائش پزیر افراد کو تکلیف کا سامنا ہے، ڈائریا (اسہال)، ملیریا اور ڈینگی سمیت وبائی امراض نے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے زندہ لوگوں کے ساتھ مردہ(مرحوم) کو بھی قبرستان لے جانے میں دقت اور اذیت کا سامنا ہے۔
میت ٹریکٹرٹرالی