ڈکیتی کی کوشش ناکام بننے پر نجی بینک کا ملازم جاں بحق
میہڑ (نامہ نگار) میہڑ میں نجی بینک کے ملازم کے قتل واقعے پر ایس ایس پی دادو میہڑ پہنچ گئے۔ ورثاءسے ایس ایس پی نے تعزیت کی۔ میہڑ میں 9 داخلی راستوں پر پکٹیں قائم کی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز میہڑ میں ایک دن قبل ڈکیتی کوشش کے دوران مزاحمت پر نجی بینک کے ملازم سعید احمد شیخ کے قتل واقعے پر ایس ایس پی دادو ڈاکٹر عبدالخالق پیرزادو میہڑ پہنچ گئے۔ ایس ایس پی دادو ڈاکٹر عبدالخالق پیرزادو۔ ڈی ایس پی میہڑ وحید بیگ لاڑک اور ایس ایچ او بی سیکشن تھانہ میہڑ نور مصطفی پٹہان کے ہمراہ نجی بینک ملازم سعید احمد شیخ کے قتل واقعے کی جائے وقوع کا معائنہ کیا اور واقعے کے تفصیلات معلوم کئے۔ ایس ایس پی دادو ڈاکٹر عبدالخالق پیرزادو ڈی ایس پی میہڑ وحید بیگ لاڑک اور ایس ایچ او بی سیکشن تھانہ میہڑ نور مصطفی پٹہان نے مقتول بینک ملازم سعید احمد شیخ کے ورثاءسے بھی تعزیت کی۔ اس موقعے پر اور میہڑ تہانے پر ایس ایس پی دادو ڈاکٹر عبدالخالق پیرزادو نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نجی بینک ملازم سعید احمد شیخ کے قتل پر بڑا دکھہ ہوا ہے۔ ہم مقتول کے ورثاءکو خاطری کاروائی کہ ملزمان کو کسی بھی صورت میں رعایت نہیں دینگے۔ میہڑ شہر کے 9 داخلی راستوں پر پولیس پکٹیں قائم کی گئی ہیں۔ مقتول نجی بینک ملازم سعید احمد شیخ کے قاتل جلد گرفتار کیئے جائینگے۔
بینک ملازم