غریبوں کی مدد سے اللہ کا قرب حاصل کیا جاسکتا ہے ، سماجی رہنما
حیدرآباد(بیورو رپورٹ) غریب و نادار مستحقین کی مدد کرکے ہی اللہ تعالی کا قرب حاصل کیا جاسکتا ہے کیونکہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے حقوق اللہ سے زیادہ حقوق العباد پر زور دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار سماجی رہنما حاجی محمد اشرف عباسی نے بھائی خان ویلفیئر کی جانب سے مستحقین میں کمبل و بلینک کیٹ تقسیم کرنے کی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی کے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں بھائی خان ویلفیئر کے صدر عبداللطیف شیخ،جنرل سیکریٹری محمد یاسین آرائیں ،سینئر نائب صدر آفتاب احمد خان ،نائب صدر شاہد راجپوت، نائب صدر ہارون ، جوائنٹ سیکریٹری محمد اسماعیل شیخ، شعبہ خواتین کی انچارج میڈم صائمہ خان، پروجیکٹ ڈائریکٹر غلام حیدر، کوآرڈینیٹر انیق راجپوت۔ چیف آرگنائزر محمد حنیف شیخ ۔مختلف مکتبہ فکر و سماجی تنظیموں کے نمائندوں کے علاوہ مستحقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔تقریب کی صدارت علاقے کی معزز شخصیت و سماجی رہنما حاجی محمد ادریس نے کی۔مہمان خصوصی نے کہا کہ اس سردی کے موسم میں ہمارا فرض ہے کہ مستحقین کو سردی سے محفوظ رکھنے کے لیے رضائی۔کمبل و گرم کپڑے ان میں تقسیم کیے جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حالات کیسے بھی ہوں بھائی خان ویلفیئر ایسوسی ایشن کے فلاحی کام پورے سال چلتے رہتے ہیں جو گے قابل فخر ہے۔اس موقع پر حاجی محمد ادریس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قابل تعریف ہیں وہ لوگ جو اس کار خیر میں اللہ تعالی کی خوشنودی حاصل کرنے کےلئے بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں اللہ تعالی بھائی خان ویلفیئر کے لوگوں کو اجر عظیم عطاءفرمائے۔بھائی خان ویلفیئر کے جنرل سیکریٹری محمد یاسین آرائیں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں ہم نے مستحقین میں رضائیاں تقسیم کی۔ دوسرے مرحلے میں کمبل و بلینکٹ تقسیم کر رہے ہیں جبکہ تیسرے و آخری مرحلے میں ہم مستحقین میں گرم کپڑے تقسیم کریں گے۔ ویلفیئر کے نائب صدر شاہد راجپوت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھائی خان ویلفیئر بغیر کسی امتیاز کے لوگوں کی فلاح و بہبود کے کام کر رہی ہے تاکہ سفید پوش مستحقین کی خاموشی سے مدد کی جا سکے ۔ویلفیئر کے جوائنٹ سیکرٹری محمد اسماعیل شیخ نے کہا کہ میں مخیر حضرات سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔شعبہ خواتین کی انچارج میڈم صاعقہ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ویلفیئر مستحق خواتین کی بھرپور مدد کر رہی ہے اس سلسلے میں مستحق لوگوں کے گھروں پر جاکر پہلے جانچ پڑتال کرتے ہیں پھر ان کو ویلفیئر کا مستقل ممبر بناتے ہیں تاکہ پورے سال ان کی مدد کی جا سکے۔بعد ازاں مہمان خصوصی نے اپنے دست مبارک سے کمبل و بلینک کیٹ مستحقین میں تقسیم کیے۔
سماجی رہنما