جیل روڈ مورو گندا پانی چشمے کا مناظر پیش کرنے لگا
مورو( نامہ نگار)میونسپل کمیٹی مورو میں چیئرمین کے جانے کے بعد بھی حالات جوں کے توں نظر آنے لگے مورو شہر کے بہت سے مین چوک چوراہوں، مارکیٹوں، اسکولوں اور مساجد کے سامنے گٹر کا گندا پانی کھڑا ہے۔ مورو کے جیل روڈ کھڈ مسجد کے مین گیٹ کے سامنے گٹر بند ہونے کی وجہ سے گندا پانی آزاد کشمیر اور ناران کاغان کے پہاڑوں کی طرح چشمے کی صورت میں گندہ پانی بہنے لگا ہے جس سے شہری سخت پریشان ہیں صاف کپڑے اور خوشبو بھی بے اثر ہونے لگے ہیں ہوا میں بدبو اور پیروں سے بیکٹریا پھیلنے سے پھیپھڑوں اور سانس کی بیماری جنم لینے لگی ۔