امپورٹڈ حکومت و مہنگائی کےخلاف احتجاج نہیں کررہی، رہنما پی ٹی آئی
حیدرآباد(بیورو رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف حیدرآباد کے سینئر رہنما عمران قریشی نے بڑھتی ہوئی مہنگائی پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں عمران خان کے دور حکومت میں مہنگائی پر واویلا مچارہی تھی اور اس وقت حکومت کو ناکام قرار دیا جارہا تھا لیکن آج مہنگائی 400فیصد سے بھی تجاوز کرگئی ہے اب کیوں پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں امپورٹڈ حکومت و مہنگائی کےخلاف احتجاج نہیں کررہی۔ غریب عوام بھوک وبدحالی سے دو چار ہے ، غریبوں کے گھر کے چولہے ٹھنڈے ہوگے ہیں، بجلی وگیس کی لوڈشیڈنگ اور زائد بلنگ کے نتیجے میں ہر ایک شخص پریشان ہے ۔موجودہ حکومت جوکہ اسلام آباد کے 27کلو میٹر پر قائم ہے عوام کو ریلیف دینے کے بجائے عوام کی مشکلات میں اضافہ کررہی ہے ، فوری طورپر انتخابات نہیں کرائے گئے تو پھر ملک ڈیفالٹ کر جائے گا۔ وزیر خزانہ اسحق ڈار نے آتے ہی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا ہے، صنعتیں و کارخانے بند ہوگئے ہیں، غریب عوام کو دو وقت کی روٹی بھی میسرنہیں، مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے ۔ ہر آنے والے دن کے ساتھ روزمرہ ضرورت کی اشیاءکی قیمتوں میں من مانے اضافے کئے جارہے ہیں، دوسری طرف حکومت کی شاہ خرچیاں ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔13جماعتوں کی حکومت میں شامل وزراءبلاجواز بیرون ممالک کے دورے کررہے ہیں جبکہ اس حکومت کی ساخت کا یہ عالم ہے کہ کوئی بھی ملک انہیں امداد و قرضے دینے کو تیار نہیں۔
عمران قریشی