ملیر کا حال بھی وہی ‘جوشہر کے دیگر علاقوں کا ہے ،حافظ نعیم
کراچی(نیوز رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے عوامی رابطہ و بلدیاتی انتخامی مہم کے سلسلے میں ضلع ائیر پورٹ کے علاقے ملیر کا دورہ کیا ۔ مختلف مقامات پر بلدیاتی دفاتر سمیت سعودآباد چورنگی پر فیملی جلسے اور الخیر گارڈن میں استقبالیے سے خطاب کیا ، نائب امیر ضلع کریم بخش ، سیکریٹری ضلع وامیدوار چیئر مین یوسی 7ماڈل کالونی فرحان خان ،امیدوار و ائس چیئر مین راﺅ وقاص ،ناظم علاقہ ملیر سید صہیب بلال اور دیگر ذمہ داران نے بھی خطاب کیا ۔ حافظ نعیم الرحمن نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملیر کے علاقے کا بھی وہی حال ہے جو پورے شہر کا ہے ، ملیر سمیت پورے شہر کی تباہی و بربادی کی ذمہ دار پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم ہیں ، دونوں نے مل کر اپنی نا اہلی اور کرپشن سے شہر کو اس حال تک پہنچا دیا ہے اور پی ٹی آئی نے بھی اپنے ساڑھے تین سال کے دوران کراچی کے لیے عملاً کچھ نہیں کیا ۔ شہر میں بجلی ، پانی ، ٹرانسپورٹ ، سڑکوں کی خستہ حالی ،صفائی ستھرائی ، صحت اور تعلیم کے سنگین مسائل موجود ہیں ، ہمارے نوجوانوں کو تعلیم اور روزگار کے مواقع میسر نہیں ، ماﺅں ، بہنوں اور بیٹیوں کے لیے باعزت ٹرانسپورٹ نہیں اور مجبوراً انہیں چنگ چی رکشوں میں سفر کرنا پڑتا ہے ، نعمت اللہ خان ایڈوکیٹ کے دور کے بعد شہر میں تعمیر وترقی کا سفر عملاً رکا ہوا ہے ۔ جماعت اسلامی ہی عوام کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔
حافظ نعیم