مفادات کی سیاست نے ملک تباہ کر دیا‘ ابوالخیرمحمد زبیر
کراچی(نیوز رپورٹر)جمعیت علما پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمدزبیرنے کہا ہے کہ ذاتی مفادات اورہٹ دھرمی کی سیاست نے ملک کو تباہ و برباد کر کے رکھ دیا ہے ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ عمران خان نے پی ڈی ایم کو مذاکرات کی دعوت دی تھی اسکو قبول کرلیا جاتا اور مل بیٹھ کر وفاقی اورصوبائی اسمبلوں کے انتخابات کی تاریخیں، انتخابی اصلاحات،معیشت کی بحالی اداروں کی مضبوطی اور غیر جانب داری جیسے اہم مسائل طے کرلئے جاتے تاکہ ملک اس وقت جس سیاسی اور معاشی بحران سے دوچار ہے اس سے نکلنے کی کوئی راہ پیدا ہو جاتی لیکن ایسا محسوس ہوتا ہے کہ حکمرانوں کو اپنے مفادات زیادہ عزیز ہیں ملک کے سیاسی اور معاشی استحکام کی انہیں کوئی پرواہ نہیں ہے کوئی حکومت گرانے میں تو کوئی حکومت بچانے میں لگا ہواہے اور اپنے تمام تر وسائل اورصلاحتیں ملک کو سیاسی اور معاشی بدحالی سے نکالنے کے بجائے اپنی سیاسی چودھراہٹ قائم رکھنے میں صرف کررہے ہیں ملک کی کسی کو پرواہ نہیں۔
ابوالخیرمحمد زبیر