نیورولوجی اویئرنس اینڈ ریسرچ فاﺅنڈیشن کی ایوارڈ تقریب
کراچی(نیوز رپورٹر)نیورولوجی اویئرنس اینڈ ریسرچ فاﺅنڈیشن کی جانب سے عالمی یوم برائے معذور و خصوصی افراد کے موقع پر دماغی و اعصابی امراض کے متاثرہ افراد کو باہمت ایوارڈ دیا گیا۔ ایوارڈ کی تقریب میں معروف نیورولوجسٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد واسع، پروفیسر میمونہ صدیقی،ڈاکٹر مغیث شیرانی، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی، پروفیسر ڈاکٹر عبدالمالک،ڈاکٹر شازمہ خان نے مرگی، پارکنسز،ملٹی پل اسکلروسس، فالج و دیگر امراض میں مبتلا افراد کو باہمت ایوارڈ دیا۔ اس موقع پر عالمی یوم افراد باہم معذوری پر نیورولوجی اویئرنس اینڈ ریسرچ فاو¿نڈیشن کا اعلامیہ بھی جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ معاشرے و حکومتی سطح پر خصوصی و معذور افراد کو ملکی قوانین پر ہی کم از کم عمل در آمد کروا کر سہولیات فراہم کی جائیں۔ نادرا قومی شناختی کارڈ کے اجرا میں خصوصی توجہ دے تاکہ ان افراد کو معاونت ملنے میں مدد ملے۔ پاکستان میں افراد باہم معذوری کے مسائل اور مشکلات کو کم کرنے اور انکو اس معاشرے کا فعال، خوشحال اور باعزت شہری بنانے کیلیئے ہماری حکومت کو بنیادی اقدامات اٹھانے ہونگے۔
نیورولوجی