برطانوی ماہر کا سندھ فرانزک لیب کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان
کراچی(نیوز رپورٹر)فرانزک ڈی این اے اور سیرولوجی کے شعبے کے معروف برطانوی ماہر ڈاکٹر ولیم گوڈون نے سندھ فرانزک ڈی این اے اور سیرولوجی لیبارٹری (ایس ایف ڈی ایل)، جامعہ کراچی، کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ ڈاکٹر پنجوانی سےنٹر میں ایک اجلاس کے دوران آئی سی سی بی اےس جامعہ کراچی کے سربراہ اور کامسٹیک کے کوارڈینیٹر جنرل پروفےسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے ڈاکٹر ولیم گوڈون کی بےن الاقوامی مرکز آمد کا خیر مقدم کیا ۔ ایس ایف ڈی ایل کے فرانزک کے انچارج اور پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر اشتیاق احمدخان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اپنے دورے کے دوران ڈاکٹر ولیم گوڈون نے ایس ایف ڈی ایل، جامعہ کراچی میں تجزیہ کاروں کی لیبارٹری سرگرمیوں کا مشاہدہ کرتے ہوئے لیبارٹری کی معیاری سرگرمیوں پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ لیبارٹری میں موجود جدید تحقیقی آلات اور کام کرنے کی صلاحیت کی تعریف کی۔
اظہار اطمینان