طب نبویؐ کھجور اور شہد سے علاج
زیر نظرکتاب میں فاضل مصنف نے طب اسلامی کو قرآن اور احادیث کی روشنی میں متعارف کرانے کی جواچھی کوشش کی ہے جو ایک احسن اقدام ہے۔ معظم جاوید جیسے لکھاری کے لیے اتنا مواد جمع کرنا جو طبی اصولوں کے مطابق بھی ہو اور اس سے اسلامی طب کی اہمیت بھی سامنے آتی ہو ایک عمدہ تحقیقی کام تھا جس میں انہوں نے عرق ریزی کے ساتھ اپنا حق ادا کیا۔ عبادات کے ساتھ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمودات اور معمولات کو سامنے رکھتے ہوئے انہوں نے مختلف علماء اطباء کے نسخہ جات اور کھجور و شہد کے استعمال کے معمولات کو ضابطہ تحریر میں لا کر عوام کے سامنے ایک خوبصورت کاوش کتابی صورت میں پیش کی ہے۔ خاص طور پر قدیم مسلم اطباء کی تحقیقات کی روشنی میں امراض اور ان کے پھیلنے کی وجوہات سے لے کر کھانے پینے مریض سے ملنے جلنے تک کی وضاحت کی ہے۔ کھجور اور شہد کے بے شمار طبی فوائد جدید سائنسی تحقیقات سے بھی ثابت ہیں سو معظم جاوید نے تمام بیماریوں میں ان کے علاج کی اہمیت اور خوراک کو مفصل عوام کے سامنے رکھا ہے اس سے علما اطباء اور عام خواندہ آدمی بھی فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ یہ کتاب جو 239 صفحات پر مشتمل ہے پنجاب بک ڈپو لاہور کے زیر اہتمام شائع ہوئی ہے جس کی قیمت صرف 300 روپے ہے اور چودھری اکیڈمی الفضل مارکیٹ اردو بازار لاہور سے دستیاب ہے۔ معلومات کیلئے 04237233749 یا 03160409407 پر رابطہ کریں۔ (تبصرہ: جی این بھٹ)