ورلڈ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ،14رکنی پاکستانی دستہ تھائی لینڈ روانہ

کراچی(اسپورٹس رپورٹر ) ورلڈ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے7 تن ساز وں اور 7 آفیشلز پر مشتمل 14 رکنی پاکستانی دستہ تھائی لینڈ روانہ ہوگیا۔ چیمپئن شپ منگل سے 12 دسمبر تک شیڈول ہے۔ ٹیم کی روانگی سے قبل کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے نائب صدر ارمغان مقیم نے کہا کہ چیمپئن شپ میں دنیا کے 44ممالک کے تن ساز ایکشن میں نظر آئیں گے جبکہ پاکستان کی جانب سے4تن ساز باڈی بلڈنگ اور 3تن ساز ماڈل فزیک کیٹیگری میں شرکت کر رہے ہیں۔ قومی دستہ ایشین چیمپئن گولڈ میڈلسٹ شہزاد قریشی،محمد راحیل،فرحان بشیر، اعجازاحمد،بلال احمد،عثمان قادراور ذالقرنین عظیم پر مشتمل ہے جبکہ ٹیم کے ساتھ 7آفیشلز بھی موجود ہوں گے۔ نیوز کانفرنس کے دوران تن سازوں نے کہا کہ مشکلات ضرور ہیں لیکن ہم میڈل جیتیں گے۔ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل سہیل انور نے آن لائن گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ٹیم کو انٹرنیشنل ایونٹ میں بھیجنے میں سب سے بڑا مسئلہ فنڈز کاہوتاہے، فیڈریشن کے صدر ٹاپ سٹی کے چیف ایگزیکٹو کنور معیز نے آج تمام اخراجات برداشت کئے ، مجھے امید ہے ہمارے کھلاڑی میڈلز جیت کر ملک کا نام روشن کریں گے۔