بھیرہ،ایلمنٹری ،پرائمری مدارس کا سالانہ سپورٹس گالا پروگرام
بھیرہ(نامہ نگار)گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول پنڈی کوٹ میں تحصیل بھیرہ کے ایلمنٹری اور پرائمری مدارس کا سالانہ سپورٹس گالا پروگرام ہوئے جن میں تحصیل بھر کے سکولوں کی ٹیموں نے بھر پور حصہ لیا ۔سپورٹس گالا میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری سرگودھا احتشام الحق ہمدانی ڈپٹی ڈی ای اوز چوہدری اکرام اللہ سلیمی عجب گل خان اور تحصیل بھر کے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسران نے شرکت کی جنہیں طلبا نے سلامی پیش کی ۔کرکٹ،رسہ کسی اور بیڈمنٹن کے میچ کروائے گئے جن میں تمام اساتذہ اور معزز مہمانوں نے بھی حصہ لیا ۔ڈی ای او ایلیمنٹری سید احتشام الحق ہمدانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم حاصل کرنے کے لئے صحت مند جسم ضروری ہے۔ اور یہ سپورٹس کی وجہ سے ہی ممکن ہے سپورٹس گالا میں شرکت پر ڈپٹی ڈی ای او تحصیل بھیرہ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا .