لنکا پریمیئر لیگ کا آغازکل ہوگا، 8قومی کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے
کراچی(اے پی پی)لنکا پریمیئر لیگ کا میدان سج گیا، 6دسمبرکو سہہ پہر3بجے پہلا میچ جافنا کنگز اور گال گلیڈیئٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پیر کو یہاں جاری تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ میں پہلے مرحلے میں 20میچز کھیلے جائیں گے جو ہمبن ٹوٹا میں ہوں گے جس کے بعد مقابلے کینڈی اور کولمبو میں کھیلے جائیں گے۔ لیگ کا پہلا کوالیفائر اور ایلیمنیٹر21دسمبر کو کھیلاجائے گا، 22دسمبر کو دوسرا کوالیفائر جبکہ فائنل 23دسمبر کو کولمبو میں ہوگا۔ لنکا پریمیئر لیگ میں 8پاکستانی اسٹار بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ جافنا کنگز کی جانب سے شعیب ملک میدان میں اتریں گے۔ گال کی جانب اسد شفیق ، افتخار احمد، عماد وسیم ، محمد حسنین اور انورعلی جبکہ دمبولا اورا کی جانب سے حیدرعلی اور احمد دانیال ایکشن میں نظر آئیں گے۔