حکمران ٹولے کو الیکشن سے بھاگنے نہیں دیں گے: زبیر نیازی
لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف لاہور کے صدر شیخ امتیاز محمود جنرل سیکرٹری زبیر نیازی ممبر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی غلام محی الدین دیوان صدر شالامار ٹاو¿ن عبدالکریم خان سابقہ ایم این اے ڈاکٹر نوشین حامد معراج نائب صدر لاہور چوہدری عبدالرحمان روبینہ شاہین ذوالفقار ککو بھائی میاں عباد فاروق ارشد خان ملک رمضان اور چودھری شہباز نے پی پی ،149 شمالی لاہور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم حکمران ٹولے کو الیکشن سے بھاگنے نہیں دیں گے انہیں عوامی عدالت کے کٹہرے میں کھڑا کر کے دم لیں گے قوم کے ٹیکسوں کے پیسوں کو لوٹ کر لندن اور دبئی میں محلات خرید نے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی امپورٹڈ حکومت ملک و قوم کے لئے کسی عذاب سے کم ثابت نہیں ہوئی پی ڈی ایم حکمران ٹولہ بری طرح پٹ چکا ہے آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف کے سامنے حکمران ٹولہ ٹھہر نہیں پائے گا عمران خان نے بلا تفریق عوام کو صحت کارڈ کی سہولت فراہم کی جو کہ آج کے دور میں کسی نعمت سے کم نہیں شکست کے خوف سے پی ڈی ایم حکمران ٹولہ الیکشن نہیں کروانے سے ڈر رہا ہے ملک کے معاشی استحکام کے لیے نئے انتخابات اشد ضروری ہے نواز شہباز شریف زرداری اور فضل الرحمان ٹولے نے ریاست نہیں اپنی اپنی لوٹ مار کو بچایا ہے شہباز سرکار نے ایک دھیلے کا بھی عوام کو ریلیف نہیں دیا امپورٹڈ حکومت نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کر کے رکھ دیا ہے پی ٹی آئی کا دور حکومت سنہری تھا عوام کو ریلیف مل رہا تھا۔
جبکہ اب امپورٹڈ حکومت عوام کو ریلیف کے بجائے تکلیف پہنچا رہی ہے مہنگائی اور بے روزگاری عروج پر ہے ملک تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے عالمی سطح پر پٹرول کی قیمت کم ترین سطح پر پہنچنے کے باوجود حکومت ریلیف دینے کو تیار نہیں سات ماہ میں امپورٹڈ حکمران ٹولے نے صرف ملکی خزانے اور غریب عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کے سوا کچھ نہیں کیا حکمران اقتدار کی طاقت سے پی ٹی آئی کے خلاف انتقامی کارروائیاں کرنے میں مصروف ہیں ملک پر مجرموں کا ٹولہ مسلط ہے جو ملک کا خیر خواہ نہیں بعد ازاں میاں رضوان کے گھر پر زبیر نیازی اور چودھری عبد الرحمن کی آمد اس موقع پر شمالی لاہور سے محمد شاہد مہر اشفاق اور محمد ارشد نے نون لیگ کو چھوڑ کر تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا ۔