مظلوم فلسطینی بہن بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں: پی ٹی آئی
لاہور(نیوز رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سنٹرل پنجاب لاہور ٹاو¿نز کے عہدے داران فرخ حبیب، غلام محی الدین دیوان، رانا محمد تنویر، سعدیہ سہیل، ام البنین، ناصر سلمان ملک، امانت علی، اعظم نیازی، فاروق خان، شنیلا روت، چودھری سجاد مہیس، حاجی فیاض ملک، وقار خالد گھرکی، چودھری محسن مزمل، چودھری یوسف لڈھر، عاطف میﺅ، عمران سلیمی، حاجی مہتاب بھٹی، مہر نعیم اللہ تاج، تنزیلہ عمران، چوہدری کامران عباس، ملک حماد اعوان، حاجی اصغر گوندل، ملک فضل حسین، رانا جاوید عمر، وقاص اسلم، ثناءاللہ جٹ نے فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی اسرائیل کئی دہائیوں سے معصوم فلسطینی عوام کا قتل عام کر رہا ہے۔ اقوام متحدہ عالمی برادری اور مسلم ممالک اسرائیلی جارحیت کا نوٹس لیں پاکستانی عوام مظلوم فلسطینی بہن بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اسرائیلی جارحیت بربریت اور سفاکیت کی انتہا کر رکھی ہے انسانی حقوق کی تنظیمیں فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف آواز بلند کریں مسلم ممالک اپنا مشترکہ لائحہ عمل اختیار کریں اقوام متحدہ اور عالمی برادری پر زور ڈالیں اسرائیل فلسطین پر بمباری کو فوری رکھے اسرائیل اور بھارت سب سے بڑے دہشت گرد ہیں دونوں ممالک کے مسلمانوں کے خون سے ہاتھ رنگے ہوئے ہیں کشمیر اور فلسطین کے مسلمانوں کی مسلسل نسل کشی کی جارہی ہے امریکہ کو فلسطین اور کشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم نظر نہیں آتے عالمی برادری کا دوغلہ چہرہ کھل کر سامنے آ گیا ہے کشمیر اور فلسطین کی عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی آزادی کشمیری اور فلسطین کی عوام کا پیدائشی حق ہے جو انہیں ملنا چاہیے