فیروز والہ:ڈاکو ڈمپر ڈرائیور سے ڈیڑھ لاکھ لوٹ کر فرار
فیروز والہ( نامہ نگار )جی ٹی روڈ ٹول پلازہ رانا ٹاو¿ن کے قریب کار سوار چار مسلح ڈاکووں نے سامان سے بھرے ہوئے ڈمپر کو ڈرائیور سمیت اغوا کر کے لوٹ لیا ڈاکو 75لاکھ روپے کا مال اور ڈیڑھ لاکھ روپے کی رقم لوٹ کر لے گئے پولیس رپورٹ میں فیکٹری مالک محمد جمیل نے بتایا کہ اس کا ڈرائیور فخر عباس ٹرک پر مال لے کر آرہا تھا جب وہ ٹول پلازہ گانا ٹاو¿ن کے قریب پہنچا تو کار سوار چار مسلح ڈاکووں نے اسلحہ تان کرٹرک کو روک لیا اس کے ڈرائیور فخر عباس کو جان سے مارنے کی دھمکی دیکر زبردستی اغوا کر کے کارمیں ڈال کر ویران جگہ پر لےگئےیہاں پر ڈاکوو¿ں نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا ڈاکو ڈرائیور سے ڈیڑھ لاکھ روپے کی رقم اور ٹرک میں لوڈ مال پر 75لاکھ روپے مالیت کا لےکر فرار ہو گئے فیروزوالا پولیس نے فیکٹری مالک محمد جمیل کی رپورٹ پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔